Ghazal Zara see baap mera kya zameen chhod gaya - Rasheed Hasrat

رشید حسرت

رشید حسرت

New Member
1
 
Messages
9
Reaction score
7
Points
28
ذرا سی باپ مِرا کیا زمین چھوڑ گیا
کثیر بچّے ہیں ازواج تین چھوڑ گیا

مُجھے مِلے تو میں اُس نوجواں کو قتل کروں
جو بد زباں کے لیئے نازنِین چھوڑ گیا

رہا جو مُفت یہ حُجرہؔ دیا سجا کے اُسے
مکاں کُشادہ تھا، لیکن مکین چھوڑ گیا

پِلایا دودھ بھی اور ناز بھی اُٹھائے، مگر
کمال سانپ تھا جو آستین چھوڑ گیا

پلٹ تو جانا ھے ھم سب کو ایک دن، یارو
مگر وہ شخص جو یادیں حسین چھوڑ گیا

میں اپنی تلخ مِزاجی پہ خُود ھُؤا حیراں
گیا وہ شخص تو لہجہ متین چھوڑ گیا

ابھی کی حق نے عطا کی ھے، کل کی دیکھیں گے
اب ایسی باتوں پہ کاہے یقین چھوڑ گیا؟

وہ ایک جوگی جو ناگن کی کھوج میں آیا
ھؤا کچھ ایسا کہ وہ اپنی بِین چھوڑ گیا

صِلہ خلوص و عقیدت کا مانگ سکتا تھا

جو ایک شخص زمیں پر جبین چھوڑ گیا

خدا کا خوف نہیں، وائرس کا تھا خدشہ
جسے بھی موقع ملا ھے وہ چِین چھوڑ گیا

کوئی مزے سے مِرا کھیل دیکھتا تھا رشیدؔ
مگر جو دیکھنے والا تھا سِین، چھوڑ گیا۔

رشید حسرتؔ

@Recently Active Users
 

Back
Top